لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے شجاعت سے کوئی سیاسی بات نہیں کی، استحکام پاکستان پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی مذاکرات ہورہے نہ خواہش ہے۔لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا دنیابھر میں ایک وقت میں کھیپ آئی جوسربراہ بنے، ٹرمپ کوکیپٹل ہل پرحملہ پرعدالتوں نے سزا دی ، ٹرمپ جمہوریت و اداروں پر حملہ آور ہوئے، پاکستانی ٹرمپ جیل میں ہے، پاکستانی ٹرمپ نے جمہوریت پر حملہ کیا۔
جاویدلطیف نے کہا اگرسزا ملتی تو پاکستانی ٹرمپ کو 9مئی کی جرات نہیں ہوتی، یہ شخص ریاست پر حملہ آور ہوا، دنیا کاکوئی اور خطہ ہوتا تو24گھنٹے میں سزا مل جاتی، لیول پلینگ فیلڈ سیاسی جماعتوں کےلئے ہونی چاہئے۔ سابق وزیر نے کہا یہ شخص چاہتا ہے اسٹیبلشمنٹ 2018ء کی طرح اسےاقتدارمیں لائے،نگران وزیر داخلہ کسی جماعت میں شامل ہو جائے تو چند دنوں کےلئے لیول پلینگ فیلڈ کا بیانیہ ختم ہوجاتا ہے۔