بس فوجیوں کو کام کی جگہ پر لانے اور لے جانے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ فائل فوٹو
بس فوجیوں کو کام کی جگہ پر لانے اور لے جانے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ فائل فوٹو

شام میں بارودی سرنگ پھٹنے سے7 فوجی ہلاک

شام کے وسطی صوبے حمص میں ایک فوجی بس بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 7 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

حکومت کے حامی شام ایف ایم ریڈیو کے مطابق حمص کے شہر پالمیرا کے قریب ٹی-3 آئل فیلڈ کے قریب فوجی اہلکاروں کی بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، یہ بس فوجیوں کو کام کی جگہ پر لانے اور لے جانے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔

رپورٹ میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں لیکن اس سے پہلے اسی طرح کے حملے حمص کے مشرق میں دوردراز صحرائی علاقے میں زیادہ ترداعش کے بچے کھچے جنگجووں کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔