پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا

فراز چوہدری کو ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر سے اٹھایا گیا۔ فیصل چوہدری

December 22, 2023 · اہم خبریں, قومی
فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو

فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو

جہلم: پولیس نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کوشش میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کوبھی حراست میں لے لیا۔

فواد چودھری کے بھائی فیصل چوہدری نے فراز چوہدری کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے۔

فیصل چوہدری کے مطابق فراز چوہدری کو ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر سے اٹھایا گیا۔