فائل فوٹو
فائل فوٹو

ن لیگ کے لوگ ابھی بھی نگراں حکومت میں ہیں، خورشید شاہ

سکھر:  پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہےکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں وقت ضایع نہیں کرنا چاہتے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ عوام کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 201 سے فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات ہوں گے تو پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی، ن لیگ کے لوگ ابھی بھی نگراں حکومت میں ہیں، جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلوچ خواتین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں،بلوچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، جس کا ازالہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہےکہ کسان کو پیسوں سے بھی سندھ میں یوریا کھاد نہیں مل رہی۔