کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و امیدوارمیاں محمد شہباز شریف کے وکلا محمد اسلم خان خٹک ایڈوکیٹ اور امجد علی آصف ایڈووکیٹ نے NA-242کراچی سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محترمہ کنول کوثر کے پاس جمع کرادیے۔
اسی وکلا پینل نے PS-112 سے بطور امیدوارخواجہ غلام شعیب،PS-113سےبطورامیدوار صالحین تنولی اور PS-111سے بطورامیدوار انعام جدون کے کاغذات نامزدگی بھی متعلقہ ریٹرننگ ا فیسران ضلع کیماڑی کراچی کے پاس جمع کرادیے ہیں ، این اے سے کوورنگ امیدوار خواجہ غلام شعیب اور صالحین تنولی ہیں جبکہ پی ایس سے خواجہ طلال شعیب اور محمد وسیم تنولی ہیں۔
اس موقع پر تمام لیگی رہنماؤں نے مشترکہ طور پر کہا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت تعمیر و ترقی پر یقین رکھتی ہیں، مسلم ن کے ہر دور میں ملک و ملت نے ترقی کی ہے۔ہمارے قائدین اور لیگی متوالے پر عزم ہیں۔ اگر کراچی کی عوام نے ایک موقع دیا تو ہم کراچی کو انٹر نیشنل لیول کا تمام سہولیات سے آراستہ روشنیوں والا اول درجے کا شہر بنائیں گے۔
اس موقع پر دین محمد لغاری، رانا محمد وارث، عبد الوحید، دلدار کھوکھر،نوشاد اختر، پروین بشیر، شہناز اختر، شاہدہ انوار، شمیم تنولی،فروا، عالیہ و دیگر عہدیداران وکارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔