لاشوں کو حب کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائل فوٹو
لاشوں کو حب کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائل فوٹو

کراچی، پولیس اہلکار سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی میں تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق دونوں اہلکار ڈی ایس پی ٹریفک کے گن مین ہیں اور لانڈھی تھانے کے اوپر بیرکس میں رہائش پذیر ہیں، دونوں اہلکاروں کو طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے پیش آیا، کانسٹیبل علی احمد ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن لانڈھی کی پستول چیک کررہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی اورایک گولی 2 اہلکاروں کو جا لگی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت فہمید کے نام سے ہوئی اور دوسرے زخمی اہلکار کی شناخت گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔