وہ اپنی ہمشیرہ آصفہ زرداری کے ہمراہ ایوان سے چلے گئے، فائل فوٹو
وہ اپنی ہمشیرہ آصفہ زرداری کے ہمراہ ایوان سے چلے گئے، فائل فوٹو

بلاول بھٹو نے کراچی کے انتخابی حلقے کو خیرباد کہہ دیا

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نےعام انتخابات 2024 میں کراچی کے انتخابی حلقے کو خیرباد کہہ دیا

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کراچی کی کسی بھی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جبکہ ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹوزرداری نے بھی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

بلاول بھٹوزرداری نے 2018 میں لیاری سے انتخابی سیاست کا آغاز کیا تھا، لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست بھٹوز کے نام سے جانی جاتی ہے۔

1988 میں بےنظیر بھٹو لیاری سے الیکشن لڑ چکی ہیں، آصف علی زرداری 1993 میں لیاری سے الیکشن لڑ چکے ہیں جبکہ ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی لیاری کی نشست پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔