اسلام آباد (اُمت نیوز) سینیٹ کا اجلاس آج ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔
اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے مطابق موشن پکچرز ترمیمی بل اور ڈیپازٹ پروٹیکشن کوآپریشن ترمیمی بل 2023ء متعارف کروائے جائیں گے۔
بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل، اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹ اورسیز پاکستانی پارٹیز بل 2023ء بھی متعارف کروائے جائیں گے، چکن گونیا وائرس سے نمٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی پر بھی توجہ مبذول کروائی جائے گی۔