17 اگست کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، فائل فوٹو
17 اگست کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، فائل فوٹو

بلوچستان کے حلقے پی بی 4 پر بیٹا، باپ کے مقابل آ گیا

کوئٹہ : بلوچستان میں بھی عام انتخابات کی بھرپور گہما گہمی جاری ہے، قومی اسمبلی کی 16، بلوچستان اسمبلی کی 51، خواتین اور اقلیتوں سمیت 14 مخصوص نشستوں کیلیے دو ہزار سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے اور ایک حلقے میں باپ بیٹے نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 4 بارکھان کی نشست پر باپ بیٹا آمنے سامنے آگئے، سردار عبد الرحمن کھیتران کے مقابلے میں بیٹے نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

عبدالانعام شاہ کھیتران نے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ سردارعبدالرحمان کھیتران( ن )لیگ کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔