فائل فوٹو
فائل فوٹو

فردوس شمیم کےگھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم کےگھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلیے فردوس شمیم نقوی پر دباؤ ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حکام کو فردوس شمیم کے خلاف عدالتی احکامات کےبغیر کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے فردوس شمیم کےگھر کو سب جیل قراردینے کا محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے سندھ اور وفاقی حکومت کو 4 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔