ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

اسلام آباد: معروف نوجوان وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ایمان مزاری نے اپنے دوست عبدالہادی سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دی۔

انہوں نے اپنے دولہے کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انگوٹھی، دل اور نظر کا ایموجی استعمال کیا۔ایمان مزاری کی شادی اپنے ہی پیشے سے تعلق رکھنے اور انسانی حقوق کے مقدمات لڑنے والے وکیل عبد الہادی سے ہوئی ہے۔ عبدالہادی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرکے اپنی شادی کا اعلان کیا