عوام کو دھوکا دینے والی تحریک انصاف ماضی  کا حصہ بن جائے گی۔ فائل فوٹو
عوام کو دھوکا دینے والی تحریک انصاف ماضی  کا حصہ بن جائے گی۔ فائل فوٹو

8 فروری کو تبدیلی خان کا پتہ صاف کردے گی،پرویز خٹک

نوشہرہ : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کو تبدیلی خان اور دیگر سیاسی پارٹیوں کا پتہ صاف کردے گی۔ہماری پارٹی نئی ہے لیکن بہت کم عرصے میں عوامی سطح پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کو تبدیلی اور احتساب کے نام پرعوام کو دھوکا دینے والی تحریک انصاف ماضی  کا حصہ بن جائے گی۔

انھوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اقتدار کی کرسی کے حصول کے لیے بائیس کروڑ عوام کو پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں اور احتساب کا جھانسہ دیکر کر اقتدار حاصل کیا تھا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی سوچ اور وژن سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں ۔