کراچی : قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری رہا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے قومی اسملبی کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
کراچی ضلع کیماڑی میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 242 پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود اور ان کے وکیل آر او کے سامنے پیش ہوئے تاہم این اے 242 کے امیدوار مسعود خان مندوخیل کی جانب سے شہباز شریف کی نامزدگی پر اعتراض داخل ہونے کی وجہ سے ریٹرنگ افسر نے اسکروٹنی کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
رانا مشہود کا کہنا ہے کہ این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ کل ہوجائے گا،شہباز شریف کراچی سے انتخابات لڑیں گے۔