اسلام آباد(اُمت نیوز)نیب سزا یافتہ کی دس سالہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز اپیل پر آج سماعت کریں گے۔نیب نے عدالت سے سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔
نیب کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب کیسز میں سزا یافتہ افراد الیکشن لڑنے کیلئے ہائیکورٹ سنگل بنچ فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں۔
نیب کے مطابق جون میں سنگل بنچ نے نااہلی کی مدت دس کی بجائے پانچ سال کر دی تھی۔
سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی، اب الیکشن لڑنے کے لئے سنگل بنچ کے فیصلے کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔
نیب نے استدعا کی کہ عدالت انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرے