نیویارک (اُمت نیوز) مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امریکا نے بحیرہ روم سے اپنا جنگی بحری بیڑہ ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا جلد یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کو بحیرہ روم کے پانیوں سے نکال لے گا۔
دوسری جانب حوثی رہنماؤں نے تہران آمد کے موقع پر سینئر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں کے دوران یمنی حوثی رہنماؤں اور ایرانی حکام کی غزہ میں تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایران نے اپنا جنگی بحری بیڑہ بحیرہ احمر میں بھیج دیا ہے۔