فیض حمید کا دھرنا کمیشن کو بیان ریکارڈ، حکومت کیخلاف ساز ش کی تردید

اسلام آباد:  لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید نے کمیشن کی جانب سے دیئے گئے سوالات کے جواب دے دیئے جس میں کہا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات حکومت کی ہدایت پر کئے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید نے اپنے بیان میں حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کردی ۔ واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے ، جس میں سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی موجود ہیں۔