نگران وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداﷲیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے کرمان میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے جس کا موثر اقدامات کے ذریعے مقابلہ کیا جانا چاہئے۔