اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختوا کو بڑا ریلیف مل گیا ہے،
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، تیمور سلیم جھگڑا اور سابق ایم پی اے طفیل انجم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔
الیکشن ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کے تین حلقوں این اے 28، پی کے 75 اور پی کے 79 سے کاغذات نامزدگی درست قراردیے۔
الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے سابق ایم پی اے طفیل انجم کو پی کے 55 سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے د، جبکہ این اے 19 صوابی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
پشاور کے الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی ہنگو کے صدر یوسف خان کی اپیل بھی منظور کرلی اور این اے 36 ہنگو سے ان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔
اسی طرح پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شیر علی ارباب کی اپیل بھی منظور کرلی گئی۔