علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار

اسلام آباد(اُمت نیوز) الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔
الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی اپیل پر سماعت ہوئی، سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے کی۔
وکیل نے کہا کہ علی محمد خان پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جاسکتا ہے۔