سیکریٹری الیکشن کمیشن کورونا کے باعث رخصت پر ہیں، فائل فوٹو
سیکریٹری الیکشن کمیشن کورونا کے باعث رخصت پر ہیں، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کا سیکریٹری عمر حمید کے استعفے پر وضاحت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیکرٹری عمر حمید کے استعفیٰ سے متعلق خبروں پر ردعمل آ گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کورونا کے باعث رخصت پر ہیں اورعمر حمید کے استعفے سے متعلق کوئی اپڈیٹ نہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری عمر حمید خان ایک ذہین اور محنتی آفیسر ہیں، عمر حمید اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں،عمر حمید کی طبیعت کچھ روز سے خراب ہے، وہ میڈیکل ریسٹ پر ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ سیکریٹری کی صحت نے اجازت دی تو جلد فرائض سرانجام دیں گے،الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں۔

ترجمان کا مزید کہناہے کہ تعطیلات کے دنوں میں بھی ہمارے دفاتر کام کررہے ہیں،عمر حمید کی غیرموجودگی میں دونوں اسپیشل سیکریٹری احسن طریقے سے امور نمٹا رہے ہیں۔