یہ ٹیسٹ آہستہ آہستہ متعارف کرائے جائیں گے،ان کا اطلاق مخصوص پیشوں پر ہوگا۔ فائل فوٹو
یہ ٹیسٹ آہستہ آہستہ متعارف کرائے جائیں گے،ان کا اطلاق مخصوص پیشوں پر ہوگا۔ فائل فوٹو

کویت میں ورک پرمٹ کی نئی سخت شرائط کا اعلان

کویت نے ورک پرمٹ جاری کرنے سے قبل ہنرمند تکنیکی افراد سےعملی ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم اقدام نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد کی ہدایات پر کیا گیا، یہ اقدام اسمارٹ بھرتیوں کے لیے پروفیشنل سسٹم پراجیکٹ کا حصہ ہے اور قومی ترقیاتی منصوبے کا لازمی جزو ہے۔

پبلک اتھارٹی فار مین پاور (پی اے ایم) کے مطابق اس ہفتے پبلک اتھارٹی فار اپلائیڈ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (پی اے اے ای ٹی) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس مفاہمت نامے سے کویت میں ہنر مند کارکنوں کے لیے لازمی عملی اور تکنیکی ٹیسٹ کا فریم ورک قائم ہوگا۔

یہ ٹیسٹ آہستہ آہستہ متعارف کرائے جائیں گے اور ان کا اطلاق مخصوص پیشوں پر ہوگا۔ ان ٹیسٹوں کا بنیادی مقصد کویت میں کارکنوں کی تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانا ہے، جو لیبر مارکیٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پہلے مرحلے میں یہ اقدام کنٹریکٹنگ سیکٹر پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ اس شعبے میں کارکردگی کو بڑھایا جاسکے اور کویتی خاندانوں کو دھوکا دہی اور غیر معیاری کام سے روکا جاسکے۔