غزہ (اُمت نیوز)غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئی۔
غزہ وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 23 ہزار 84 فلسطینی شہید اور 58 ہزار 926 زخمی ہوچکے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ تمام اہداف حاصل ہونے تک نہیں روکیں گے۔
علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے مظاہرین کی بڑی تعداد نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں احتجاج کر کے اسرائیلی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ فوری طور پر معاہدہ کرے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کے استعفے، پارلیمنٹ کی تحلیل اور قبل از وقت انتخابات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔