فائل فوٹو
فائل فوٹو

مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری،گرفتاری کا حکم

لاہور: تحریک انصاف کے اہم رہنما مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مونس الہیٰ کے خلاف جعل سازی کے مقدمے کی سماعت کی ، محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم مونس الہیٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔