امریکی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں، نظام زندگی متاثر

واشنگٹن:  امریکی ریاستوں کو برفانی طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے کاروباری اور روزمرہ زندگیاں بُری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ واشنگٹن سے میساچوسٹس تک 40 سے زیادہ ریاستیں موسم سرما کے نئے طوفان سے متاثر ہونے والی ہیں۔ اس ہفتے کے آخر میں کیلیفورنیا سے کولوراڈو تک 18 انچ تک برف پڑنے کے بعد، نو ریاستوں کو برفانی طوفان کی وارننگ دی گئی ہے۔ یہ طوفان واشنگٹن، اوریگون، ایڈاہو، نیو میکسیکو، کولوراڈو، ٹیکساس، اوکلاہوما، کنساس اور نیبراسکا کو متاثر کرے گا۔

ٹیکساس سے فلوریڈا تک طوفان اور تیز سیلاب کا امکان ہے۔ نیو اورلینز سے پینساکولا، فلوریڈا، میں سیلابی ریلہ تباہی مچا دیگا۔ ورجینیا سے مین تک سیلاب کا امکان ہے، خاص طور پر واشنگٹن، ڈی سی، فلاڈیلفیا، نیو جرسی، کنیکٹیکٹ اور میساچوسٹس بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں۔