پاکستانی انجینئرکو تنخواہ نہ دینے پرمیری ٹائم نے جہازروک لیا

کراچی:  پاکستانی انجینئرکی 21 ماہ کی تنخواہ نہ دینے پرکراچی پورٹ پرغیرملکی مال برادرجہاز کو روک لیا گیا،کے ٹی پی کے حکام کے مطابق جہازکے مالک کی جانب سے پاکستانی انجینئرکو 21 ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی تھی جس پر وزارت میری ٹائم نے ایکشن لیتے ہوئے جہاز کو کراچی پورٹ پرروک لیا اورواضح کیا کہ جب تک پاکستانی عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوگی جہازکو جانیکی اجازت نہیں دی جائیگی،روکا گیا جہازسیمنٹ لینے کیلئے کراچی میں لنگراندازہوا تھا لیکن پاکستانی عملے کی تنخواہوں کے معاملے پراسے روک لیا گیا،جہاز دبئی کا ہے لیکن اس پرتنزانیہ کا جھنڈا بنا ہوا ہے۔