بنوں میں انسدادپولیو ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2زخمی
زخمی حملہ آورکا پیچھا کرتے پولیس گھر میں داخل ہوئی تو دہشتگردوں کی فائرنگ سے فیاض اور سکندر خان شہید ہوگئے
January 10, 2024 · قومی
بنوں : انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں سکیورٹی پر تعینات دو پولیس اہلکار شہید اور دوزخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ٹیری رام میں پولیو ٹیم پر حملہ ہو ا جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم پر حملے میں سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا،حملے میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا جس کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس نفری گھر میں داخل ہوئے جہاں حملہ آوروں نے اے ایس آئی فیاض الدین اور سکندر خان کوشہید کردیا،پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے حملہ آوروں کے گھر محاصرہ کیا اور رات گئے تک دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری رکھا ۔