کراچی: ای او بی ائی کے لاکھوں پینشنر پریشان، دسمبر کی پینشن اب تک جاری نہیں کی گئی، پینشن میں تاخیر کیوں ہوئی؟ ای او بی آئی کا کوئی بھی ذمہ دار جواب تک دینے کے لیے تیار نہیں- ایک جانب ای او بی ائی میں اربوں ڈالر کا کرپشن ہو رہی ہے تو دوسری جانب زیادہ تر پیشنر کو اب تک پینشن جاری نہیں کی گئی ہے جس کے باعث ہزاروں پینشنر مارے مارے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی جواب دہی کے لیے بھی تیار نہیں- عام طور پر ای او بی ائی پہلی تاریخ کو پینشن جاری کر دیتا ہے لیکن اس بار بہت زیادہ تاخیر ہو گئی ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان بھر کے سرکاری اداروں میں سب سے زیادہ خراب رویہ ای او بی ائی اسٹاف کا ہے جو کہ پنشنر کے ساتھ بہت زیادہ بد سلوکی سے پیش اتا ہے۔