اسلام آباد(اُمت نیوز) گزشتہ رات ائیرپورٹ سے لاپتہ ہونے والے بیرسٹر عبداللہ کاہلوں نے آج سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی وابستگی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ شب لاپتہ ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر عبداللہ کاہلوں سامنے آگئے ۔انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے ہائی کورٹ پیش نہیں ہوسکا اور اغوا کی گردش کرتی ہوئی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے اغوا کی خبریں سراسر غلط اور بےبنیاد ہیں۔
بیرسٹر عبداللہ نے اپنی وضاحتی ویڈیو بیان میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی بھی اپنے دوست کے ہاں موجود ہوں۔سانحہ 9 مئی واقعہ کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ 9 مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا،اس کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان بھی کرتا ہوں