کندھ کوٹ، الیکشن کمیشن آفس سے چار ملازمین کی لاشیں برآمد

کندھ کوٹ (اُمت نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کا کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سوئے ہوئے تھے جو گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ اور تفتیش شروع کردی۔
ڈی ایچ او کے مطابق جاں بحق ملازمین کی شناخت مشتاق مگسی، غلام فرید، واجد خالطی اور عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ملازمین کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔