یمن ( اُمت نیوز ) امریکا و برطانیہ کی فورسز نے بحیرۂ احمر میں فائر کیے گئے 21 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے گزشتہ سات ہفتوں کے دوران اسرائیل پر ڈرونز سے حملے کی اب تک 26 کوششیں ہو چکی ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق امریکی اور برطانوی نیوی نے حوثی باغیوں کے ڈرونز اور میزائل مار گرائے ہیں ، ان ڈرونز اور میزائل حملے میں کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بحیرۂ احمر سمیت مختلف سمندری راستوں پر متعدد بحری جہازوں پر حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں، عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ یہ حملے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج میں شروع کیے گئے ہیں ۔
ان حملوں میں یمن کے حوثی باغیوں نے مختلف بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں اسرائیل، امریکا سمیت مختلف ممالک کے بحری جہاز شامل ہیں۔
یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکا پوری دنیا کو متحرک کر لے پھر بھی بحیرۂ احمر میں جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔