بچوں نے جابجا قرآن کے جلے ہوئے اوراق دیکھے تو امام مسجد کو آگاہ کیا، فائل فوٹو
بچوں نے جابجا قرآن کے جلے ہوئے اوراق دیکھے تو امام مسجد کو آگاہ کیا، فائل فوٹو

ہندو غنڈوں کی قرآن پاک کی بیحرمتی کی ناپاک جسارت

رانچی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندو غنڈوں نے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی جس سے مسلمانوں میں اشتعال پھیل گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی اور بنجرگ دل کے جنونی غنڈوں نے ضلع جمتارہ میں فتح پور بازار مسجد کے قریب ایک میدان میں قرآن پاک کے اوراق کو نذر آتش کیا۔

اس بات کا تب پتا چلا جب مسجد کے کچھ فاصلے پر موجود میدان میں مسلم بچے کرکٹ کھیلنے گئے۔ انھوں نے جابجا قرآن کے جلے ہوئے اوراق دیکھے تو امام مسجد کو آگاہ کیا۔