اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا۔صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس اعجازالاحسن کا استعفیٰ منظور کیا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن گزشتہ روزمستعفی ہوگئے تھے، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا تھا،جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفے میں لکھاتھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج اور چیف جسٹس رہنے کا اعزاز حاصل ہوا، سپریم کورٹ میں جج رہنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔
انھوں نے لکھا کہ بطور سپریم کورٹ جج مزید خدمات انجام دینے کی خواہش نہیں رکھتا۔ آئین کے آرٹیکل 206 ون کے تحت جج سپریم کورٹ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔