اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 13سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر فیصلہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیاہے کہ سیاسی جماعتوں کا رویہ غیرسنجیدہ تھا۔الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے پاکستان کی انٹراپارٹی الیکشن تفصیلات قبول کرلیں۔