حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ فائل فوٹو
حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ فائل فوٹو

امریکا اور برطانیہ کے یمن میں حوثی باغیوں پر میزائل حملے ، بمباری

نیویارک: غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور برطانوی بمباری سے یمن کا دارالحکومت صنعا دھماکوں سے گونج اٹھا۔

امریکا اور برطانیہ کے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا، ساحلی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں 60 سے زائد مقامات پر بمباری کی۔ حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

امریکی فضائیہ کے ایک بیان کے مطابق، امریکی اور اتحادی افواج نے "ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں کے 16 ٹھکانوں پر 60 سے زائد اہداف پر جان بوجھ کر حملے کیے، جن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول نوڈس، اسلحہ ڈپو، لانچنگ سسٹم، پیداواری سہولیات اور فضائی دفاعی ریڈار سسٹم شامل ہیں۔” فورسز کے سینٹرل کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایلکس گرینکیوچ۔ انہوں نے کہا کہ 100 سے زیادہ درستگی سے چلنے والے گولہ بارود "مختلف اقسام” کا استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ کی یمن پر بمباری کےبعد روس نے نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

برطانیہ اور امریکا نے حملوں میں فلسطین کے حامی یمن کے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اگر یمنی حوثیوں نے بحری جہازوں پر حملے بند نہ کیے تو ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔