ممبئی: بھارت میں پرواز میں تاخیر پر مسافر نے مشتعل ہوکر پائلٹ کو مکا دے مارا۔
شدید دھند کے باعث پاکستان کے بعد بھارت میں بھی فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے ، ، دہلی سے گوا جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز دھند کی وجہ سے 13 گھنٹے سےغیر معمولی تاخیر کا شکار تھی جس پر ساحل کٹاریا نامی مسافر مشتعل ہو گیا اور اس نے پائلٹ کو ہی پیٹ دیا ۔
اس حوالے سے وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ جب شدید دھند کے باعث پرواز میں تاخیر کا اعلان کیا تو ساحل کٹاریا نے تیزی سے آگے بڑھ کر اسے مکا مارا۔ ساتھ کھڑی ہوئی فلائٹ اٹینڈنٹ نے فوراً اس کے اور مسافر کے درمیان کھڑے ہوکر کہا سر آپ ایسا نہیں کرسکتے۔
کپتان کی شکایت پر ساحل کٹاریا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ملزم ساحل کٹاریا کو طیارے سے اتار کر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا گیا۔
An irate passenger ran up from the last row and punched an Indigo Airlines Captain in the aircraft as the Captain was making delay announcement. The flight apparently was delayed for 13 long hours!! #Indigo #IndigoAirlines pic.twitter.com/tOfEvi8Qzf
— Rosy (@rose_k01) January 14, 2024