ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کی عدالت نے ایک اماراتی شہر ی ،اہلیہ اور 16 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکیوں کے خلاف 12 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ۔
عدالت نے سنگین جرائم میں ملوث دنوں مرکزی ملزمان (میاں، بیوی) کو مجموعی طورپر 66 برس قید اور 39 ملین درھم جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔
مقدمات میں مرکزی ملزمان اماراتی شہری اور اس کی اہلیہ کو قرار دیا گیا جن پر جعل سازی، سرکاری املاک کو غیرقانونی طور پر اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنا اور بجلی و پانی کی لائنوں کو غیرقانونی طریقے سے اپنے فارم تک لانا شامل ہے۔
اس کے علاوہ غیرمعیاری اشیائے خورونوش کی مارکیٹنگ اور انہیں آرگینگ ظاہر کرتے ہوئے فروخت کرنے کے علاوہ زائد المیعاد اشیائے خورونوش پر جعل سازی کرتے ہوئے تاریخ تبدیل کرنے کے الزامات تھے۔
عدالت نے سنگین جرائم میں ملوث دنوں مرکزی ملزمان (میاں، بیوی) کو مجموعی طورپر 66 برس قید اور 39 ملین درھم جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ مقدمے میں ملوث دیگر مجرمان کو تین سے 15 برس قید اور 13 ملین درھم جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تمام جرائم میں مرکزی ملزمان قرار دیے جانے والے میاں بیوی تمام مجرمانہ کاموں کی سرپرستی و نگرانی کیا کرتے تھے۔
مرکزی ملزمان نے اپنے گھر میں غیرقانونی طریقے سے اسٹور قائم کر رکھا تھا جہاں ایکسپائر ہونے والی اشیائے خورونوش لائی جاتی جن پر تاریخوں کو تبدیل کرنے کے بعد انہیں مارکیٹ کیا جاتا تھا۔ ان پر رشوت دینے کا الزام بھی ثابت ہو گیا تھا۔