فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان پر حملے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بانی تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے ملزم نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ عمران خان پر 2022 میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ان کو فائر مارے گئے تھے تاہم وہ بال بال بچ گئے۔