بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا  ہے، فائل فوٹو
بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا  ہے، فائل فوٹو

نوشہرو فیروز،وین اور ٹریلر میں تصاددم ،2 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز میں مسافر وین اور ٹریلر میں زوردار تصاددم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ کنڈیارو کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ اس کی آوازدور تک سنائی دی۔

ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شدید زخمی ہونے والے 15 دیگر افراد کو امدادی کارکنوں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔