اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمیدکااستعفیٰ منظورکر لیا گیا جب کہ ڈاکٹر سید عاصف حسین کو یہ عہدہ سونپ دیا گیا ہے۔معتبر ذرائع کے مطابق عمرحمید کااستعفیٰ خرابی ِ صحت کے باعث منظورکیاگیا۔سابق سیکرٹری نے گذشتہ ہفتے استعفیٰ دیاتھا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید آصف حسین کو ایک سال کیلئے تعینات کیا گیاہے۔علاوہ ازیں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا بھی تبادلہ کر دیا گیا اور انہیں ڈی جی الیکشن سیل ای سی پی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا جبکہ محمد فرید آفریدی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کر دیئے گئے۔علاوہ ازیں سابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا ہے ۔