پیپلز پارٹی کے عرفان مگسی ایم کیو ایم پاکستان میں شامل

کراچی: ایم کیو ایم الیکشن آفس پاکستان ہاوس میں ضلع کیماڑی سے مفتی عبدالقوی اور مفتی عبدالروف کی آمد، سینئر ڈپٹی کنوینر، امیدوار این اے 242 مصطفی کمال سے ملاقات میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ادھر امیدوار این اے 240 ارشد وہرا نے لیاری یوسی 18 میں شیخ حواریان دہلی برادری کے دفتر کا دورہ کرکے عمائدین سے ملاقات کی اور 21 جنوری کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے عرفان گل مگسی ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ وزیراعظم بننے کیلئے ہماری ضرورت پڑے گی اور ہم آئینی ترامیم کے علاوہ کسی بات پر نہیں مانیں گے۔