عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ارسال
عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ارسال

عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ارسال

اسلام آباد (اُمت نیوز) عدالت نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپیلوں پر ڈویژن بنچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔

توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے یہ کیس غلطی سے اس کورٹ میں آگیا ہے، یہ کیس ڈویژن بنچ کا ہے، اس کیس میں نیب خود ایک پارٹی ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جج محمد بشیر کی خاصیت ہے، ان کے پاس سب بڑے کیسز لگے ہوئے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لطیف کھوسہ کو جج محمد بشیر پر بات کرنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جج محمد بشیر پر بات نہ کریں، وہ بار بار میری سفارش پر تعینات ہوئے، اس کیس کو دوبارہ مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہیں۔

دریں اثناء عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر ڈویژن بنچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔