پولیس اہلکار نے وکیل کو تھپڑ جڑ دیا، پھر کیا ہوا؟

وکلا کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر بخشی خانے پہنچ کرپولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

January 17, 2024 · اہم خبریں, قومی
وکلا کو منتشرکرنےکےلیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، فائل فروٹو

وکلا کو منتشرکرنےکےلیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، فائل فروٹو

اسلام آباد کچہری میں پولیس اوروکلا میں لڑائی ہوگئی۔ وکلا کی بڑی تعداد نے تھانے پہنچ کر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نوجوان وکیل ملزم سے ملاقات کرنا چاہ رہا تھا جس پر اہلکار نے وکیل کو تھپڑ مار دیا۔

ذرائع کے مطابق ا سکے بعد لڑائی بڑھ گئی اور وکلا کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر بخشی خانے پہنچ کرپولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا کومنتشر کرنےکےلیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔