آئی ایم ایف کی جانب سے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ،فائل فوٹو
آئی ایم ایف کی جانب سے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ،فائل فوٹو

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہو گئی

اسلام آباد: پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی ۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے اقتصادی جائزے کی منظوری کے ساتھ اسٹاف سطع کے معاہدے اور اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اب تک 1.9 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوچکی ہے جبکہ اگلے اقتصادی جائزے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی صورت میں آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے جس کے لیے اگلے ماہ مذاکرات ہوں گےے۔

واضع رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ گزشتہ سال 15 نومبر کو طے پایا تھا۔