بھاری ملبہ گرنے سے ماں بیٹی اس کی لپیٹ میں آ گئیں، فائل فوٹو
بھاری ملبہ گرنے سے ماں بیٹی اس کی لپیٹ میں آ گئیں، فائل فوٹو

اسلام آباد، گھرکی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گھر کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں واقع گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چھت گر گئی۔ بھاری ملبہ گرنے سے ماں بیٹی اس کی لپیٹ میں آ گئیں۔

ریسکیو اہلکار اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور ماں بیٹی کو نکالا تو دونوں دم توڑ چکی تھیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔