اسلام آباد(اُمت نیوز)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج پھر مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہونے کے بعد ڈالر 279.60 روپے پر آگیا ۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 10 پیسے کا ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے کم ہوکر 280 روپے 73 پیسے پرہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 92 پیسے کا ہوگیا تھا۔