راولپنڈی (اُمت نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑیوں نے ویمنز چیمپئن شپ کے دوران اپنی ساتھی کھلاڑی کی پٹائی کردی۔
رپورٹ کےمطابق قومی کرکٹ چیمپئن شپ کے دوران قومی ویمنز ٹیم کی پلیئرز آپس میں لڑ پڑیں ،صدف شمس اور یسریٰ نے مل کر ہوٹل میں عائشہ بلال کی پٹائی کردی
،دونوں خواتین کھلاڑیوں نے تیسری کرکٹر کو اتنا مارا کے اس کے ناک سے خون آگیا ،تاہم 2 میچز تک مار کھانے والی کرکٹر نے خاموشی اختیار کئے رکھی۔
بعدازاں معاملہ برداشت سے باہر ہونے کے بعد مذکورہ کرکٹر نے انتظامیہ کو شکایت کر دی جس کے بعد بورڈ انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرنے کے بجائے تینوں کھلاڑیوں پر ایک ، ایک میچ کی پابندی عائد کردی، پابندی کے باعث صدف ، یسری اور عائشہ جمعہ کا میچ پابندی کے باعث نہ کھیل سکیں۔
دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کرنے چیئرپرسن ویمنز کرکٹ خود راولپنڈی پہنچیں گی،خیال رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ راولپنڈی میں کھیلی جا رہی ہے۔