بھارت (اُمت نیوز)بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کے والد کی ایل پی جی سلینڈرز ڈلیور کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ رنکو سنگھ نے بھارتی ٹیم کی طرف سے گزشتہ سال ڈیبیو کیا تھا اور وہ اب تک 2 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں رنکو سنگھ کے والد کو ریاست اتر پردیش میں ایل پی جی سلینڈرز ڈلیور کرنے کے لیے گاڑی میں رکھتے دیکھے جا سکتا ہے۔
Rinku Singh's father is seen supplying gas cylinders, Even as Rinku plays for India, his father continues his work as a gas cylinder provider.
Hardworking family 👏 pic.twitter.com/pjOrXOwG1K
— Vipin Tiwari (@Vipintiwari952_) January 26, 2024
بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں رنکو سنگھ نے بتایا تھا کہ میری کامیابی کے باوجود والد نے کام چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق کچھ وقت پہلے رنکو سنگھ نے بتایا تھا کہ میں نے اپنے والد سے کہا تھا کہ وہ اب آرام کریں کیونکہ ہمارے پاس ان کے لیے اب کافی پیسے ہیں لیکن وہ پھر بھی یہ کام کرتے ہیں اور اپنے کام سے محبت کرتے ہیں۔
بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص نے ساری زندگی کام کیا ہے تو اسے رکُ جانے کا کہنا مشکل ہے جب تک وہ خود نہ چاہے۔