پرویز الہٰی سمیت ملزمان فرد جرم کیلئے طلب

لاہور (اُمت نیوز) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے فوری طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کیس سماعت کر رہے ہیں۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ جب ملزم احتساب عدالت پیش ہو رہے ہیں یہاں کیوں نہیں، ملزمان کو یہاں بھی پیش کریں میں فائل انتظار میں رکھ رہا ہوں۔

جس کے بعد کیس میں ملزمان پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کوعدالت پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کر رکھی ہیں۔

جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے وہ کدھر ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تم پولیس والے اور ڈاکٹر سب ملے ہوئے ہو، میں سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔