3فروری کا سزا کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کیا جائے، فائل فوٹو
3فروری کا سزا کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کیا جائے، فائل فوٹو

نکاح کیس : مانیکا،عمران میں تلخ کلامی ، ضمانت درخواستیں مقرر

راولپنڈی: نکاح کیس میں مانیکا کا بیان ریکارڈ جبکہ عمران خان کی ضمانت در خواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا گیا۔پی پی 206 سے امیدوار حسنین شاہ گرفتار ہو گئے،فیصل آباد میں 43 ملزمان کے وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق غیرشرعی نکاح کیس میں گزشتہ روز گواہ خاور مانیکا اور عون چوہدری پر بشری بی بی کے وکیل کی جرح مکمل کر لی گئی ۔ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل لایا گیا۔ بارہ گھنٹے کی طویل سماعت میں چار دفعہ وقفہ کیا گیا ۔بانی پی ٹی آئی اور خاور مانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا بھی ایک دوسرے کو جواب دیتے رہے۔ خاور مانیکا نے غصے میں آگئے اور کہا کہ عمران خان نے میرا گھر اجاڑ دیا، بیٹی کو طلاق، بیٹا ذہنی مریض بن گیا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمارے درمیان شادی سے پہلے کوئی ناجائز تعلقات نہیں تھے، بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے خاور مانیکاسے قرآن پاک پر حلف لینے کی ضد کی۔

عدالت نے کہا حلف لینے کے بعد آپ کا حقِ جرح ختم ہو جائے گا ۔ بانی پی ٹی آئی حلف لینے سے مکر گئے کہا ہم حلف بھی لینگے جرح بھی کرینگے۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےبانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کرنیکا حکم دیدیا،عدالت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں،درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ عدالت تینوں کیسز کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دے ۔