پرویز خٹک کی پارٹی کے امیدوارکی گاڑی پربم حملہ،5 افراد زخمی

سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیراللہ وزیرحملے  میں وہ محفوظ رہے۔

February 7, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے امیدوار کی گاڑی پر بم حملے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیراللہ وزیر اپنی گاڑی میں سوار جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے بم سے حملہ کر دیا،حملے  میں وہ محفوظ رہے تاہم 5 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ نصیراللہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی جانب سے وزیرستان کے علاقے وانا سے پی کے 110 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔